عرفان ملک:چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا، روایتی حریف چیمپئنز ٹرافی میں کل پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے، سٹے بازوں نے کمر کس لی ، بک میکر محفوظ مقام پر منتقل، بک میکروں نے بھارت کو ہارٹ فیورٹ قرار دے دیا۔
بک میکر کی جانب سے بھارت کی جیت کا بھاؤ40 پیسے مقرر جبکہ پاکستان کی جیت کا بھاؤ 2 روپے 25 پیسے مقرر کیا گیا،بھارت کی جیت پر ایک ہزار کی شرط لگانے پر 400 روپے اضافی ملیں گے،پاکستان کی جیت پر 1 ہزار کے داؤ پر2400 روپے اضافی ملیں گے۔
بک میکر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ پر اربوں روپے سٹہ کھیلا جائے گا،میچ کے ٹاس سے لیکر آخری بال تک سٹہ ہوتا ہے ،میچ میں زیادہ انفرادی سکور کے لئےشبھمن گل ،روہت شرما فیورٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے انفرادی سکور کیلئے بابر اعظم ،محمد رضوان فیورٹ ہیں۔
بھارت کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کیلئے محمد شامی ،اکشر پٹیل فیورٹ ہیں، پاکستان کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کے لئےنسیم شاہ ،حارث رؤف فیورٹ ہیں۔