سٹی 42 : عدالت نے منشیات رکھنے پر 4ملزموں کو مجموعی طور پر 36سال قید کی سزا سنادی ۔
سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نوید انجم سلیمی نے منشیات کیس کے فیصلے سنائے، دورانِ سماعت عدالت میں اے این ایف پراسیکیوٹر علی اکبر نے ملزمان کی منشیات کا ریکارڈ پیش کیا۔ جس کے بعد عدالت نے 4،4کلو چرس رکھنے پر عبدالرحمان ،کاشف کو 9،9سال قید کی سزا، جبکہ چرس افیون اور کوکین رکھنے پر میر نواز اور اویس کو 9،9سال قید کی سزا سنا دی ۔
چاروں ملزمان کے خلاف اے این ایف نے مقدمہ درج کیا تھا ۔