مشتاق بھٹہ: لودھراں میں پسندکی شادی کرنے والی 53 سالہ خاتون کے بھتیجوں نے حملہ کرکے اپنی نوبیاہتا پھپھو کو اغواء کرلیا۔مزاحمت پر بزرگ دلہن پر بہیمانہ تشدد کرے شدید زخمی کردیا، لہولہان خاتوں کو حملہ آور بھتیجےمبینہ اغوا کرکےلے گئے۔
اطلاع پر قریشی والا پولیس نے ملزمان کے گھرپر چھاپہ مارا، تشدد سے چُور خاتون انتہائی ابتر حالت میں بازیاب کی گئی جنہیں ضلعی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شوہررمضان کے مطابق نذیر خاتون نے تین ماہ قبل اپنی پسند سے رمضان سے نکاح کیا ، نکاح کے بعد ہم عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلےگئے۔ تین روز قبل آئے تو تونذیرخاتون کے بھتیجوں نے حملہ کرکے اغواء کرلیا۔
دوسری جانب نذیر بی بی کا کہنا ہے کہ میں 10سال سے بیوہ تھی ،چار بچے ہیں جن کی شادی کرچکی ہوں، مجھے جانوروں کی طرح زمین پر لٹا کر مارا گیا ۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بچوں کی مرضی سے عدالت میں نکاح کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے چار ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم گرفتارکرلیاگیا ہے۔ڈی پی او کامران ممتاز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔