کومل اسلم:جاتی سردی کو بریک لگ گئی، فضا میں خنکی بڑھ گئی ،شہر کا موسم سردہو گیا۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق آج دن بھر سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 10فیصد بارش کے امکان ہیں۔بارش برسانے والا سسٹم آج لاہور سے اختتام پذیر ہو جائیگا ۔
بارش کے بعد شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ہوئی ہے ،ایئر کوالٹی انڈیکس 154ریکارڈ کیا گیا،لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔
جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 191، عسکری ٹین میں 182،فیز 8 ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 172ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی لہر برقرار رہی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، لہہ میں پارہ منفی 5، کالام منفی 4،مالم جبہ اور پارا چنار میں منفی 3 رہا۔
قلات، راولا کوٹ اور مری میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔