ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی؛ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک، شناخت ہوگئی

وہاڑی؛ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک، شناخت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ظفر بھٹی:وہاڑی کے تھانہ ٹھینگی کی حدود میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی ہوگیا۔ ملزم ضلع وہاڑی اور بہاولپور میں ڈکیتی سمیت 33 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے۔ہلاک ڈاکوکی شناخت محمداشرف کےنام سےہوئی۔

تفصیلات کےمطابق  بحد 85 ڈبلیو بی 3 کس نامعلوم مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کرنے پر انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور قریبی فصل میں چھپ گئے۔

پولیس نے آڑ لے کر جان بچائی جبکہ حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ بھی کی، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 1 ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 1 زخمی ہوا۔

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد اشرف سکنہ 194 ای بی جبکہ زخمی کی شناخت یسین سکنہ چیچہ وطنی سے ہوئی، ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور 2 عدد پسٹل قبضہ پولیس میں لے لئے گئے۔