واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لئے کم سے کم عمر میں انقلابی تبدیلی

واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لئے کم سے کم عمر میں انقلابی تبدیلی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے کم از کم عمر کی شرط 13 سال کردی۔

حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا  ہے کہ کمپنی نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے کم از کم عمر 16 سے کم کر کے 13 کردی ہے۔اس سے قبل یورپ اور برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کی عمر کم از کم 16 سال ہوا ضروری تھی جب کہ دیگر ممالک میں یہ شرط 13 سال تھی تاہم اس تبدیلی سے تمام ممالک کے صارفین کیلئے  وٹس ایپ میں اکاؤنٹ بنانے کے لے درکار کم سے کم عمر کم کرکے 13 سال کردی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ صارفین کیلئے کم از کم عمر کی شرط کو یورپ اور برطانیہ میں ختم کردیا گیا ہے  تاکہ عالمی سطح پر واٹس ایپ کے لیے کم از کم عمر کی شرط کو یقینی بنایا جا سکے تاہم اس تبدیلی سے زیر استعمال سروس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔بیان کے مطابق کمپنی یورپی یونین کے 2 نئے ضوابط کے تحت اپنی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer