امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( عرفان ملک) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ کا نام پروویشنل نیشنل آئیڈنٹیفیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں ڈال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں مفرور ملزم گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا، ایف آئی اے اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایئر پورٹس پر الرٹ جاری کر دیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم تعریف عرف طیفی بٹ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے جبکہ دوسرا نامزد ملزم عقیل عرف گوگی تاحال پاکستان میں موجود ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کی شب لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ  کر کے  ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے بالاج کو قتل کر دیا گیا تھا۔