میں آج بھی زمین پر سوتا ہوں، شاداب خان

میں آج بھی زمین پر سوتا ہوں، شاداب خان
کیپشن: Shadab Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پی ایس ایل  سیزن 8 کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ سادہ زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران شاداب خان نے کیرئیر سمیت اپنی طرز زندگی پر بھی بات کی اور بتایا کہ ’میرا ماننا ہے کہ اللہ پاک انسان سے   لے کر  بھی آزماتا ہے اور  دے کر بھی آزماتا ہے، جب اللہ نے ہمیں عزت دی ہے  تو یقیناً ہم سے سوال ہوگا کہ ہم نے اس عزت اور شہرت کا استعمال کیسے کیا‘؟

انہوں نےکہا کہ’ہمیں اس چیز  کا ڈر ہوتا ہے لہٰذا  کوشش کرتے ہیں جیسے ہم پہلے تھے ویسے ہی رہیں، ہم گاؤں سے آئے ہوئے لوگ ہیں، ہم نے شروع سے ہی سادہ زندگی گزاری ہے اور آج بھی ہماری فیملی وہی سادگی سے زندگی گزاررہی ہے‘۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ’میں آج بھی سادہ زندگی گزارنا چاہتا ہوں، آج بھی جب میں گھر جاؤں میں پہلے کی طرح ہی زمین پر سوتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں آج بھی ویسا ہی رہوں کیوں کہ میں سادہ زندگی گزارنے میں ہی سکون محسوس کرتا ہوں‘۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مزید کہا کہ ’میں اداکاری نہیں کرتا میری نیچر جو ہے میں ویسا ہی ہوں،  میں دکھاوے کیلئے کچھ نہیں کرتا، سادہ رہنے کی کوشش کرتا ہوں، کیوں کہ ہر انسان برابر ہے، اللہ نے سب انسانوں کو برابری کا درجہ دیا ہے، اگر اللہ نے ہمیں کچھ دیکھ کر بہتر عطا کیا تو یہ اللہ کا فیصلہ ہے اس میں غرور تکبر کی بات ہی نہیں‘۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر