پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک کو میگا سیاسی پاور شو بنانے کا فیصلہ

 پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک کو میگا سیاسی پاور شو بنانے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم) پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کو میگا سیاسی پاور شو بنانے کا فیصلہ کرلیا، تحریک کا آغاز آج لاہور سے ہوگا، پی ٹی آئی رہنما شاہراہ قائداعظم چیئرنگ کراس پر گرفتاری پیش کریں گے۔
سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس آج گرفتاری دیں گے۔محمد خان مدنی،فواد رسول بھلر سمیت 200 کارکن بھی گرفتاری دیں گے۔گرفتاری کے موقع پر پی ٹی آئی کے اہم مرکزی رہنما اور سینکڑوں کارکن بھی وہاں موجود ہوں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد آج ساڑھے بارہ بجے جیل روڈ پر گرفتاریاں دینے والے رہنمائوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کریں گی۔

گرفتاریاں دینے والے رہنما اور کارکن جیل روڈ سے یاسمین راشد کی قیادت میں چیئرنگ کراس آئیں گے, شملہ پہاڑی اور عزیز بھٹی ٹاؤن سے بھی کارکن قافلوں کی شکل میں چیئرنگ کراس پہنچیں گے,عمران خان نے بھی کارکنوں کو چیئرنگ کراس پہنچنے کی اپیل کی ہے۔