پنجاب بھر میں کورونا پابندیاں ختم، نوٹیفیکیشن جاری

پنجاب بھر میں کورونا پابندیاں ختم، نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: Carona Restrictions
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: لاہور سمیت پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی، پنجاب حکومت نے کورونا پابندیاں ختم کردیں۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ کھول دی گئی،محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔کاروباری مراکز سے وقت کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔

 محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق شادی کی انڈور تقریبات میں 500 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔سینما ہالز، جمز، مزارات، پارکس سمیت تمام مقامات معمول کے مطابق کام کریں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر