وزیراعظم نے آئی ٹی فری لانسرز کیلئے بڑا اعلان کردیا

PM Imran Khan
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیڑنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فری لانسرز کے لیے ٹیکس کی شرح صفر کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

قومی ای تجارت پورٹل سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کا موقع ضائع نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوان نہ صرف اپنے لیے ریونیو بنا سکتے ہیں بلکہ ملک میں تجارتی خلا ختم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں، یہ ٹیکنالوجی کا انقلاب ہے، جوانوں کے پاس اسے ضائع کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ہمیں امید ہے کہ آئندہ چند سالوں میں ملک کی آئی ٹی کی برآمدات 50 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گی۔

ای فری لانسر رجسٹریشن کے لیے زیرو ٹیکس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی کاروباری منتظم اور انسان دوست بل گیٹس نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں شامل ہونا چاہتے ہیں،آئی ٹی صنعت سے 20 سال کے نوجوانوں کو ارب پتی بننے کا موقع ملتا ہے اور وہ تجربہ کاروں کے اپنے ماتحت کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی فری لانسر نادیہ کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی خواتین کو قومی ترقی میں اپنا حصہ شامل کرنے کی تمام تر سہولیات فراہم کرتا ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی جن کی عمر 30 سال سے کم ہے سہولیات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔