60 سکینڈ میں تین طلاقیں، وجہ کیا بنی؟

Three Wives Divorce
کیپشن: Divorce
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ماں کا خیال کیوں نہیں رکھا۔۔۔ 3 سگے بھائیوں نے  60 سیکنڈز کے اندر اندر  اپنی بیویوں کو تین  طلاق دے دی۔

عرب میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق 3 الجزائری بھائیوں نے ایک منٹ کے اندر اپنی اپنی بیویوں کو ایک ساتھ تین طلاق دے دی ہے۔ ان کی بیویوں نے ان کی والدہ کا خیال رکھنے سے انکار کردیا تھا۔

طلاق کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تینوں بھائی اپنے کام سے گھر واپس پہنچے تو دیکھا کہ پڑوسی خاتون ان کی بیمار بوڑھی ماں کو غسل دے رہی تھی جبکہ  وہ اپنی بیویوں کو ماں کی دیکھ بھال کا کہہ کر گئے تھے۔

یہ دیکھ کر تینوں بھائی مشتعل ہوگئے جس کے بعد انہوں نے 1 منٹ میں بیویوں کو طلاق دے کر اپنی شادیاں ختم کر دیں۔
 یاد رہے بوڑھی خاتون کی دیکھ بھال اس کی بیٹی کرتی تھی جو اسے ہفتے میں 2 بار ملنے آتی تھی تاہم اپنے شوہر میں کینسر کی تشخیص کے بعد وہ اب کئی دنوں سے ماں سے ملاقات کےلئے نہیں آسکی تھیں۔