سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی دارالحکومت کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کا سلسلہ جاری رہا سوموارکے روز سونے کی قیمت میں 450روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا ۔خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے.
 
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 450روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 10ہزار 700روپے رہی ۔اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 1ہزار429روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 96ہزار818روپے کا رہا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1375روپے رہی۔
سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث صرافہ بازارون اور مارکیٹوں کی رونقیں مانند پڑگی ہیں قوت خرید نہ ہونے کے باعث صارفین صرافہ بازاروِں کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں متوسط طبقہ میں شادیوں کیلئے مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کا پہلا روز،، انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ،، انٹربینک میں ڈالر 159روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔
ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی آ گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 159.10 روپے سے کم ہو کر کر 159.07 روپےکا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 159روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کردی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer