بےرحم کوروناوائرس کے وار جاری،لاہور میں پھرسکول بند

بےرحم کوروناوائرس کے وار جاری،لاہور میں پھرسکول بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ایک بار پھر تیزی آگئی، طلبا وطالبات اور اساتذہ بھی اس کے نشا نےپر ہیں، مہلک وبائی مرض خوف کی علامت بنے شہریوں کے سروں پر منڈلارہا ہے،لاہور میں ایک گرلزہائی سکول کے دو اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہونے پر بند کردیا گیا۔

 گورنمنٹ مدرستہ البنات گرلز ہائی سکول لیک روڈ میں دو اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کےمطابق بشرح بتول اور سدرہ حنیف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث سکول کو سات روز کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں اساتذہ کو سکول سے چھٹی دے دی گئی۔ کورونا کی تصدیق ہونے پر مزید اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ بھی لے لیے گئے۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کےمطابق کورونا رپورٹ منفی آنے پر متعلقہ اساتذہ کو سکول آنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کورونا کے وارجاری ہیں، کورونا 24 گھنٹوں میں 9 زندگیاں نگل گیا،میو، جناح ہسپتال میں کورونا سے 3،3 اموات ہوئیں،سروسز، اتفاق، یونیورسٹی آف لاہور ہسپتال میں ایک، ایک مریض دم توڑ گیا،شہر میں کورونا وائرس کے 280 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی،شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 259 مریض داخل ہیں،ہسپتالوں میں کورونا کے 114 مریض آئی سی یو،16 وینٹی لیٹرز پر زیرعلاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں32ہزار313ٹیسٹ کیے گئے،ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد5لاکھ72ہزار334ہوگئی،ابتک کورونا میں مبتلا پانچ لاکھ 35 ہزار 491 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا مزید 16 افراد کی جان لے گیا۔وائرس سے اموات کی تعداد 12ہزار 617 ہوگئیں۔ملک میں کورونا کے ایک ہزار160 نئے کیس بھی سامنے آگئے۔ملک میں 247 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 226 ہے ،سب سے زیادہ سندھ میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 817ہے۔پنجاب میں6 ہزار 979اور خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 122 ہے۔مختلف ہسپتالوں میں 2 ہزار 34 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا میں مبتلا 1 ہزار605 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔سب سے زیادہ لاہور میں مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ابتک ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 5 ہزار 208 ہوئیں،گزشتہ روز،سندھ اور پنجاب خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں کورونا سے چار چار ہلاکتیں ہوئیں۔26 میں سے 14 مریض ہسپتالوں میں جبکہ سندھ میں دو افراد کی ہلاکت گھروں پر ہوئی تھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer