آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پرقاتلانہ حملہ،ہسپتال منتقل

 آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پرقاتلانہ حملہ،ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)نواب ٹاؤن کے علاقے میں او بر ڈرائیور کو ڈکیتی کے دوران زخمی کر دیا گیا، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور عامر نے گاڑی میں تین افراد کی رائیڈ لی تھی، امپوریم مال کے قریب ٹیکسی ڈرائیور سے گاڑی چھینی، ملزمان نے مزاحمت پر ٹیکسی ڈرائیور عامر کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں ملزموں نے آن لائن ٹیکسی او بر کے ڈرائیور عامر کو ڈکیتی کے دوران زخمی کر دیا گیا،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور عامر نے گاڑی میں تین افراد کی رائیڈ لی تھی،مسافروں کو  ایمپوریم مال کے پاس اتارا جانا تھا، ایمپوریم مال پہنچ کر ملزموں نے ڈرائیور سے گاڑی چھینی، مزاحمت پر ملزموں  نے چاقو سے حملہ کرتے   ڈرائیور کے پیٹ میں مارا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈاکو آن لائن ٹیکسی ڈرائیور سے گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پولیس کا کہناتھا کہ ملزموں کو ایمپوریم مال کے پاس اتارا جانا تھا،ملزمان گاڑی لیکر فرار ہوگئے تھے،پولیس نے بروقت کارروائی کرتےشیراکوٹ سے گاڑی ریکور کر لی،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہناتھا کہ سیف سٹی اور قریبی عمارتوں پر لگے کیمروں سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، آخری آن لائن رائیڈ لینے والوں کا ڈیٹا لیا جارہا ہے،ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں باغبانپورہ کےرہائشی 26 سالہ نوجوان محمد علی جو کہ اوبر گاڑی چلاتا تھا کو قتل کردیا گیا تھا،ملزم طاہرنے ٹیکسی ڈرائیورمحمد علی کےقتل کااعتراف کیا، دوران تفتیش ملزم نے بیان دیا کہ لڑکی سےملنے کے لئے رائیڈ بک کی،دیرہوئی تو ڈرائیور نےگاڑی سےاترنےکاکہا،اسی بات پر طیش میں آکر محمد علی کوگولی ماردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer