جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین منظر سے آﺅٹ، نئے کھلاڑی کو ٹاسک مل گیا

 جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین منظر سے آﺅٹ، نئے کھلاڑی کو ٹاسک مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)پاکستان تحریک انصاف میں جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جانے والے سیاستدان جہانگیر ترین منظر سے آﺅٹ جبکہ پی ٹی آئی کی جیت کیلئے چودھری سرور اہمیت اختیار کرگئے،  چوہد ری سرور کو ایک اہم ذمہ داوی سونپتے ہوئے پنجاب کی سیاست کی ساری جوڑ توڑ ان کے سپرد کی گئی۔ اس طرح وفاق وپنجاب کاسیاسی محورجہانگیر ترین سے نکل کرچودھری سرورکے گردپہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری سرور کا جوڑ توڑ کے لیے انتخاب وزیر اعظم عمران خان نے کیا اور خود وزیراعظم بھی انہیں سینیٹ الیکشن کے جوڑ توڑ سے دور رکھنا چاہتے ہیں، جہانگیر ترین شوگر سکینڈل کے بعد سے پارٹی سے ناراض ہیں اور جہانگیرترین کے حوالے سے پارٹی میں تحفظات پائے جاتے تھے ان کے برعکس چودھری محمد سرور پارٹی اوراپوزیشن اراکین میں اچھا اثرورسوخ رکھتے ہیں۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی پرفارمنس سے وزیراعظم بھی مطمئن ہیں۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین ملک میں چھ شوگر ملز کے مالک ہیں جبکہ پورے ملک میں شوگر ملز کی تعداد 80 سے زیادہ ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer