ہولناک واقعہ،ماں نے بچوں کو قتل کرکے گھر کو آگ لگادی

 ہولناک واقعہ،ماں نے بچوں کو قتل کرکے گھر کو آگ لگادی

(وقاس احمد)مانگا منڈی کے علاقے میں ماں نے اپنے دو کم سن بچوں کو قتل کر دیا، تنزیلہ بی بی نے تین سالہ عبدالرحمان اور چار سالہ فیضان کو قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی،پولیس نےمیاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق حالاتِ کی ماری ماں پتھر دل ہو گئی، مانگا منڈی کے علاقے میں ماں نے اپنے دو کم سن بچوں کو قتل کر دیا، تنزیلہ بی بی نے تین سالہ عبدالرحمان اور چار سالہ فیضان کو قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی، افسوسناک واقعہ کوٹ اسد اللہ میں پیش آیا ،پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دی ۔

پولیس نے بچوں کی والدہ اور باپ کو تحویل میں لے لیا،پولیس کا کہناتھا کہ معاشی تنگدستی کے باعث میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ والدہ نے بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد میں کمرے کو آگ لگائی، فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

واضح رہے آگ کے واقعات کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کئی بچے یتیم تو کئی ماؤں کی گودہیں اجڑ چکی ہیں، لزرہ خیز واقعات میں گھروں میں سوگ کی فضا چھاجاتی ہے اور خاندان کے اکلوتے وارث آتشزدگی کی میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پبلک مقامات پر آئے دن آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئےایل ڈے نے خاص پلان تیار کیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات پر فائر ہائیڈرنٹ نصب کئے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے احکامات پر سپیشل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ صدیق ٹریڈ سینٹر کو غیر مناسب انتظامات پر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال لاہور میں آتشزدگی کا ایک بڑا سانحہ پیش آیا، لاہور کے علاقہ حفیظ سنٹر میں پوری الیکٹرونکس کی مارکیٹ جل کر راکھ ہوگئی تھی،دکانداروں کی آنکھوں کے سامنے ان کی جمع پونچی اور قیمتی سامان خاکستر ہوگیا، آگ کے واقعے کی تحقیقات کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی 14 رکنی کمیٹی کی سفارشات پر اسے سیل کیا گیا تھا۔