میٹرو بس سروس بند، شہری پریشان

میٹرو بس سروس بند، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سپیڈو بس کے ملازمین کو 4 ماہ سے تنخواہ نہ ملی، ملازمین انباکس کمپنی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، کلمہ چوک سے میٹرو بس سروس بند کر دی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہ ملنے پر فاقوں پرمجبور ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے پر سپیڈو بس کے ملازمین گلبرگ مین بولیورڈ پر سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سپیڈو بس انباکس کمپنی کے ماتحت ہے۔ ہم لوگ سب سپیڈو بس میں کام کرتے ہیں۔ سپیڈو بس کی تنخواہ انباکس کمپنی سے ملتی ہیں۔ چار ماہ سے ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے۔

احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ کمپنی سے جب تنخواہ لینے جائیں وہ اگلے دن کا کہ دیتے ہیں۔ ہم غریب لوگ ہیں تنخواہ نہیں ملے گی تو بھوکے مر جائیں گے۔ جب تک ہماری تنخواہ نہیں ملتی تب تک احتجاج جاری رہے گا۔ \

دوسری جانب ایلمینٹری اساتذہ کی ایس ایس ٹی پروموشن کا معاملہ التواء کا شکار ہے ،  6 ماہ سے پروموشن کیسز ڈی ای او سیکنڈری لاہور کے دفتر میں مکمل پڑے ہیں لیکن ترقیاں نہیں دی گئیں۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ4 جنوری کو ہونیوالی ڈی پی سی میں پروموشن کیسز کو زیر بحث نہیں لایا گیا ۔پروموشن سے محروم اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے ۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان نے پبجاب ٹیچرزیونین کی جانب سے ترقیوں کیلئے تحریری درخواست پر زیر التواء ان سروس پروموشن کی ڈی پی سی 5 مارچ اور 8 مارچ کو کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔