رابی پیرزادہ خواجہ سراؤں کے حق میں بول پڑیں 

 رابی پیرزادہ خواجہ سراؤں کے حق میں بول پڑیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہنے والی گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواجہ سراؤں کو تضحیک اور نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن ہمیں ان کے حوالے سے اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خواجہ سراؤں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات عام سننے کو ملتے ہیں، اگروہ جسمانی طور پر عورتوں اور مردوں سے مختلف ہیں تواس میں ان کا کیا قصور ہے ،یہ تو خدا کی تخلیق ہے۔دوسری مخلوق کی طرح ہم انہیں معاشرے کا حصہ کیوں نہیں مانتے خدا کی بنائی ہوئی دوسری مخلوق کی طرح ہم انہیں اس معاشرے کا حصہ کیوں تسلیم نہیں کرتے ،ہمیں اپنے روئیے بدلنے ہونگے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی جس کے بعد پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی تھی. گلوکارہ رابی پیرزادہ نے درخواست میں سوشل میڈیا سے ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی جس کے بعد ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا تھا.
ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے اپنی تمام تر زندگی اسلام کے اصولوں پر گزارنے کا ارادہ کیا۔اب ویڈیوز لیک کرنے والوں کے نام معلوم ہونے کے باجودہ بھی انھوں نے اپنا معاملہ اللہ کی عدالت میں چھوڑدیا ہے۔رابی نے حال میں ہی عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی ہے۔ رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا اللہ جب جسے چاہے بلا لے مکہ سے جانے کو دل نہیں کرتا عمرہ کرکے بھی کعبہ شریف کو دیکھتے رہنا ادھر وقت گزارنے کا ثواب ملتا ہے جب خانہ کعبہ کو دیکھیں دعا ضرور کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer