حضرت شاہ عنایت قادریؒ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات جاری

حضرت شاہ عنایت قادریؒ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد ) حضرت شاہ عنایت قادریؒ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات مذہبی جوش و خروش سے جاری، دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں زائرین نے جوق در جوق دربار پر حاضری دی اور دعائیں مانگی۔

برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ عنایت قادری کے 294 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس کے دوسرے روز بھی مزار پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، عقیدت مندوں نے مزار پر چادریں چڑھائیں، منتیں مرادیں اتاریں، دعائیں مانگی اور نیاز بھی تقسیم کی۔

عرس کے موقع پر محفل سماع کا انعقاد کیا گیا, نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ معروف قوال شاد احمد اور ہمنواؤں نے بزرگان دین کا کلام سنا کر خوب سماں باندھا۔ تین روزہ عرس کی تقریبات کل بروز اتوار اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوجائیں گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز سول جج ضیا خان نے صوفی بزرگ شاہ عنایت قادری کے عرس کے انتظام وانصرام کے حوالے سے اہم فیصلہ سنایا تھا۔ جس سے دربار کے تمام معاملات کو محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق محکمہ اوقاف انتظامی و مالی امور کو براہ راست چلانے کا پابند ہوگا۔

یاد رہے شاہ عنایت قادری کے عرس کے انتظامات دو گروپ سنبھالنے کے دعوے دار تھے۔