کروڑوں روپےکے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

کروڑوں روپےکے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی سربراہی میں ڈویلپمنٹ سب کمیٹی نے پچاس کروڑ کے ترقیاتی کاموں کی منظوری دے دی ۔

چیف انجنئیر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے ڈویلپمنٹ سب کمیٹی میں چھیانوے کروڑ کی ترقیاتی سکیمں پیش کیں۔ کمیٹی بے داتا دربار اور وحدت روڈ پیڈیسٹرین برجز منصوبے کو آئندہ میٹنگ تک موخر کردیا گیا جبکہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے تین ترقیاتی سکیموں کو نظر ثانی کرکے دو روز بعد دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ برکی روڈ رنگ روڈ انٹرچینج تا گرین سٹی سٹرک کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ منظور کرلیا گیا ۔

جوہر ٹاون بلاک جی تھری کی سڑکوں کی تعمیرو بحالی کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا ۔ ری ماڈلنگ خیابان فردوسی ، ماڈل ٹاون ایکسٹیشن بلاک آر اینڈ ایس کی سڑکوں کی تعمیرو بحالی کا منصوبہ منظور کی گئی ۔ ایل ڈی اے سٹی منصوبے تک ایکسیس روڈ کی تعمیر بھی منظور کرلی گئی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer