ٹینس اسٹار اعصام الحق رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

 ٹینس اسٹار اعصام الحق رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا نکاح ہو گیا، شادی کی تقریب اگلے ماہ کے وسط میں ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، ٹینس پلیئر اعصام الحق کا نکاح ثناء فیاض سے لاہور میں ہوا، اعصام الحق اور ثناء فیاض کی رخصتی کی تقریب اگلے ماہ منعقد ہوگا،ٹینس اسٹار اعصام الحق تقریب کے بعد فرانس چلے گئے ،تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی، شادی کی تقریب اگلے ماہ کے وسط میں ہو گی، اعصام الحق کا نکاح لاہور کی ثنا فیاض کے ساتھ انجام پایا۔

واضح رہے کہ  اعصام الحق کی پہلی شادی 2011ء میں پاکستانی نژاد برطانوی فاہا مخدوم سے انجام پائی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد اعصام اور فاہا میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer