کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی گراؤنڈ میں صفائی کرتے ویڈیو وائرل

کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز کی گراؤنڈ میں صفائی کرتے ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) آسٹریلیا کے سابق بلے باز اورپی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز انسانیت کی بہترین مثال بن کر سامنےآئے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جہاں گزشتہ رات کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل تھیں اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد یہ اہم مقابلہ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم آئی تھی۔  تماشائی میچ کے بعد گھروں کو رخصت ہوگئے لیکن کچرے کی بہت بڑی مقدار اسٹیڈیم میں چھوڑ گئے۔ 

کوچ ڈین جونز نے کسی کو کہنے کی بجائے خود ہی کچرا اٹھانا شروع کیا اور کوڑا دان میں جمع کیا، ان کی اس کام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ لوگوں نے ڈین جونز نے اس اقدام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی کرکٹ شائقین سے بھی آئندہ اپنا گند خودصاف کرنے کی تلقین کی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔