دریائے راوی پرجدید شہر بنانے کا منصوبہ

دریائے راوی پرجدید شہر بنانے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)حکومت پنجاب نے دریائے راوی پر ایک نیا جدید شہر بسانے کا منصوبہ تجویز کیا ہے۔

حکومت پنجاب نے محکمہ ہاؤسنگ، محکمہ ماحولیات اور ایل ڈی اے کو اپنے اپنے پلان پیش کرنے اور پلاننگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،یہ شہر دنیا کا جدید شہر ہوگا جس میں تمام ورلڈ کلاس سہولتیں میسر ہونگے، اس شہر میں جدید نہریں اور جدید جھیل بنائی جائیں گی، حکومت پنجاب نے اس شہر کو بسانے کے لئے ہوم ورک اور پلاننگ شروع کر دی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے اس سلسلہ میں محکمہ ہاؤسنگ کو یہ ٹاسک دے دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer