خاتون اول بشریٰ بی بی کا دربار بابا فرید کا دورہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا

خاتون اول بشریٰ بی بی کا دربار بابا فرید کا دورہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اول بشریٰ بی بی کا  حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کا اچانک دورہ اوقاف اور پولیس پر بھاری پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے جمعرات کے روز  بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی تھی، حاضری پر آنے سے قبل دربار انتظامیہ کو آگاہ نہیں کیا گیا تھا، بشریٰ بی بی بغیر پروٹوکول دربار آئیں اور حاضری دینے کے بعد خاموشی سے روانہ ہوگئیں، خاتون اول کی دربارآمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی لاعلم رہی۔

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آج درباربابا فرید الدین پاکپتن کے ایڈمنسٹریٹرطارق علی رانا اور مینجرذیشان نسیم کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ دربار بابا فرید الدین پاکپتن کے عملے کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں، دربار پاکپتن کے نگران اور نائب قاصدین کو لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور تبدیل کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چند گھنٹوں بعد درباربابا فریدالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کی پولیس سکیورٹی بھی تبدیل کردی گئی ہے، تین شفٹوں میں ڈیوٹی پر مامور اٹھائیس پولیس ملازمین کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer