علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن متاثر

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن حسب معمول متاثر، لاہور آنے جانے والی 16پروازیں متاثر رہیں جن میں سے دس منسوخ اور چھے تاخیر کا شکار رہیں۔

       تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرہورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471، ریاض سے آنے والی پرواز پی کے 726، مسقط سے آنے والی پرواز پی کے 230، ابوظہبی۔جانے والی پرواز پی کے 263، کراچی جانے والی پرواز پی اے 401، کوئٹہ سے آنے والی پرواز ای آر 542، کوئٹہ جانے والی پرواز ای آر 543، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 302، کراچی جانے والی پرواز پی کے 303 کو منسوخ کر دیا گیا۔

 دوسری جانب پروازیں تاخیر کا شکار بھی رہیں، جن میں سے کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 524 ساڑھے چار گھنٹے اور کراچی جانے والی پرواز ای آر 525چار گھنٹے بیس منٹ تاخیر کا شکار رہیں۔     

Shazia Bashir

Content Writer