سارہ چودھری کی رابی پیرزادہ کیساتھ تصاویر وائرل

 سارہ چودھری کی رابی پیرزادہ کیساتھ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی ) سابقہ اداکارہ سارہ چودھری اور رابی پیرزادہ کی ملاقات کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ سارہ چودھری کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں۔

رابی پیرزادہ نے کیپشن میں لکھا کہ میں اور سارہ چودھری ایک لمبے عرصے کے بعد ایک ساتھ۔ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میں نے اور سارہ چودھری نے ایک ساتھ شوبز انڈسٹری میں اپنے سفر کا آغاز کیا تھا پھر اس کے بعد سارہ چودھری اللہ کے راستے کی جانب گامزن ہوگئی تھیں اور میں شوبز میں ہی رہی۔

سابقہ گلوکارہ نے مزید لکھا ہے کہ اب مجھے بھی اللہ نے ہدایت دی ہے اور میں بھی اسلام کے راستے پر چل پڑی ہوں، میری دعا ہے کہ میں اپنے دین کو مزید سیکھ سکوں، آہستہ آہستہ ہی سہی لیکن میں اپنے راستے پر مستحکم ہوں۔

 واضح رہے کہ سارہ چودھری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer