پرانا راوی پل انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار، ٹریفک کی روانی متاثر

پرانا راوی پل انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار، ٹریفک کی روانی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیراعوان: پرانا راوی پل انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار، پل پر بنے گڑھوں سے ٹریفک کی روانی متاثر رہنا معمول  بن گیا.

 تفصیلات کے مطابق دریائے راوی کا پرانا پل زبوں حالی کا شکار ہے۔ اس پر بنے گڑھے انتظامیہ کا منہ چڑا رہے ہیں، جن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ اس پل کو 26 اپریل 1967میں وزیر مواصلات و تعمیرات محمد خان جونیجو نے تعمیر کرایا مگر جب سے نیا راوی پل تعمیر کیا گیا ہے۔

متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس پل کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہےاور اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسافروں کو انتظامیہ کی جانب سے پل کو  ہیوی ٹریفک کے لیےبند کر کے سائن بورڈ بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اسکے باوجود اس پل سے  لوڈر ٹرک ٹرالرز کا رواں دواں رہنا معمول ہے۔

پل کے شروع میں  وارڈنز اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے ناکہ تو لگایا گیا ہے مگر بڑی گاڑیوں کو پل پر آنے سے روکنے کی زحمت نہیں کی جاتی۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ  پل کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کا بندوبست کرےتاکہ مسافر بآسانی اور بروقت منزل مقصود پر پہنچ سکیں۔