ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ توقع کے مطابق آیا: عمران خان

نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ توقع کے مطابق آیا: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک عثمان: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں مصروف دن گزارا، اینکر پرسن مبشر لقمان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جی اوآر میں کالم نگار توفیق بٹ کے گھر آمد، انکو  بیٹی کے نکاح پر مبارکباد دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اینکر پرسن مبشر لقمان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے بلند درجات  کیلئے دعا بھی کی۔

 مبشر لقمان کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے  کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ توقع کے مطابق آیا۔  نااہل، کرپٹ اور چور کو  پارٹی کا سربراہ بنایا گیا۔ عمران خان کا کہناتھاکہ حکمرانوں نے اپوزیشن کو بھی پیسہ کھلایا ہے۔ پاکستان کو مافیا کنٹرول کر رہا ہے۔ ملک کو اس  سے نجات دلائیں گے۔  یہ لوگ احد خان چیمہ جیسے لوگوں کو اداروں میں لگا کر ملک  لوٹتے ہیں۔

اس موقع پرعلیم خان، عون چودھری، عمران اسماعیل، شعیب چودھری، حافظ فرحت عباس، فرخ حبیب سمیت دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔