شہر کے داخلی راستوں پر سرویلنس کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا گیا

شہر کے داخلی راستوں پر سرویلنس کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) شہر کے داخلی راستوں پر سرویلنس کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا گیا، ایس پی ندیم کھوکھر نے کہا شہر کے داخلی راستوں پر نصب تمام کیمرے آن لائن کر دیئے  گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 13 داخلی اور خارجی راستوں پر لاہور پولیس کی جانب سے کیمرے انسٹال کیئے گئے ہیں،دو میگا پگزل کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ نئے لگنے والے تمام کمیروں کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ندیم کھوکھر کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی راستوں پر نصب تمام کیمرے آن لائن کردیئے ہیں اور سیف سٹی کیساتھ پولیس کےکیمروں سےبھی مانیٹرنگ ہو گی، ناکوں کو ڈی آئی جی آفس،ایس پی مجاہد آفس او رایس پی مجاہد اپن ےفون پر مانیٹر کر سکیں گے جبکہ کیمروں سے پولیس کی کارکردگی اور رشوت کی روک تھام پر بھی نظر رکھی جائےگی۔