خزانہ لوٹنے والوں کو پروٹوکول مت دیں: نیب

خزانہ لوٹنے والوں کو پروٹوکول مت دیں: نیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) قومی خزانہ لوٹنے والے بڑے مگرمچھوں کوجیلوں میں گھر جیسا ماحول ملنے لگا، نیب حکام نے سلاخوں کے پیچھے وی وی آئی پی پروٹوکول پرآئی جی جیل خانہ جات کی کھچائی کرڈالی۔

تفصیلات کے مطابق جیل توآخرجیل ہوتی ہے جہاں قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کرناپڑتی ہیں مگریہاں تو اُلٹی ہی گنگابہہ رہی ہے, معمولی چوری کرنے والا بڑے عذاب میں پھنس جاتاہے اورملکی خزانہ لوٹنے والابڑامگرمچھ جیلوں میں سرکاری مہمان بن کرٹھاٹھ باٹھ کی زندگی گزارتاہے۔

قوم کاپیسہ لوٹنے والے"بڑے"ملزمان کوجیلوں میں سرکاری مہمانوں کی طرح وی وی آئی پی پروٹوکول مل رہاہے, نیب کے ہاتھوں پکڑے گئے ملزموں کی جیلوں میں "خدمت"کاپتہ چلنے پرنیب حکام نےآئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی کھچائی کرڈالی جبکہ نیب حکام نے آئی جی جیل کوطلب کرکے کہاہےکہ ملزموں کوجیل میں عام قیدیوں کی طرح رکھاجائے۔

ذرائع کے مطابق لاہورکی جیلوں سمیت پنجاب بھرمیں ملزمان کی اہلخانہ سےوی وی آئی پی ملاقاتیں اورروزانہ کی بنیاد پرگھروں سےکھانا بھجوایا جاتا ہے، نیب حکام نے ان اقدامات کو فوری روکنے کاحکم دیا ہے۔بڑے مگرمچھوں کیلئےاب جیلیں حقیقت میں جیلیں بن جائیں گی کیوں کہ نیب اب ملاقاتوں کا ریکارڈ چیک کرےگا اورخفیہ نظربھی رکھی جائے گی۔

نیب نے آئی جی کوحکم دیاہے کہ اگرکوئی شکایت ملے توفورامتعلقہ سپرنٹنڈنٹ کیخلاف ایکشن لیں تاکہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کوجیلوں میں گھرجیساماحول نہ مل سکے اورانہیں احساس ہوکہ وہ سرکاری مہمان نہیں بلکہ قومی خزانہ لوٹنے والے ملزم ہیں اورایک عام قیدی ہیں۔