ٹیوٹا ایمپلائز ایسوسی ایشن ایپکا یونٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

ٹیوٹا ایمپلائز ایسوسی ایشن ایپکا یونٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
کیپشن: Tevta pollings
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ٹیوٹا ایمپلائز ایسوسی ایشن ایپکا یونٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا، انصاف گروپ اور فاونڈر گروپ مدمقابل، الیکشن کمشنراطہرنقوی کا کہنا ہے کہ 450 ووٹر پانچ بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا ایمپلائز ایسوسی ایشن ایپکا یونٹ کے انتخابات میں آج انصاف گروپ اور فاونڈر گروپ مدمقابل ہیں۔انصاف گروپ سے افضل سلہری صدراور شکیل حیات جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ فاونڈرگروپ سے روف فیض صدر اور رانا ارشدجنرل سیکرٹری کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے فرائض اطہرنقوی انجام دے رہے ہیں۔

اطہر نقوی کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا، انہوں نے بتایا کہ ووٹرزکی مجموعی تعداد 450 ہے۔