ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں نامعلوم لاشیں ورثا کی منتظر

جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں نامعلوم لاشیں ورثا کی منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی ) جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی لاشوں کے ورثا نہ مل سکے، لاشوں کی بد بو سے تعفن پھیلنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں نامعلوم لاشوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ کئی ہفتوں سے پڑی 6 لاشوں کے ورثا نہ مل سکے۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ورثا 35 سالہ فیصل منظور اور 42 سالہ قیدی اشرف کی لاش لینے نہ آئے۔ اسی طرح سندر کے علاقے سے ملنے والے 40 سالہ نامعلوم شخص، نشتر کالونی سے ملنے والے 30 سالہ نوجوان، لیاقت آباد سے ملنے والی 65 سالہ خاتون اور سندر کے علاقے میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے 35 سالہ شخص کے ورثا کا بھی پتہ نہ چل سکا۔

مردہ خانے میں لاشیں پڑی رہنے سے تعفن پھیلنے لگا ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer