ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کا انعقاد کل ہوگا: نجکاری کمیشن

 پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کا انعقاد کل ہوگا: نجکاری کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی آئی اے کی نجکاری کی بولی کا کل انعقاد کیا جائے گا۔

پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں 75 فیصد حصص کے لیے بولی کا انعقاد کرے گا، نجکاری کمیشن کا کہنا تھا   بولی دہندگان کی طرف سے سیل شدہ بولیاں صبح 10:30 بجے جمع کرائی جائیں گی، پی آئی اے کی بولی کے لیے ریفرنس قیمت کی منظوری پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری، بولیاں موصول ہونے کے بعد دیں گے. 

 بروز منگل دوپہر 3:30 بجے شروع ہونے والی ایک تقریب میں بولی دہندگان کی موجودگی میں بولیاں کھولی جائیں گی، تقریب میں بولیوں اور ریفرنس قیمت کا اعلان کیا جائے گا،اور نجکاری کے عمل کو طے شدہ ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی بولی کے عمل کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گے،  پی آئی اے کی نجکاری وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت کی جا رہی ہے۔

 حکومت پاکستان تمام قواعد و ضوابط کے مطابق نجکاری کے شفاف، قابل اعتماد اور مستند عمل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ نجکاری کا عمل وزیرِ اعظم کے شفافیت کے ویژن کے مُطابق تمام ٹی وی چینلز، حکومتِ پاکستان اور پرائیویٹائزیشن ڈویژن کے متعلقہ سوشل میڈیا ہینڈلز سے بھی نشر کیا جائے گا۔ 

  نجکاری کمیشن کا کہنا تھا کہ قومی کیریئر کی نجکاری کی جا رہی ہے تاکہ ’لیجنڈ کی شان سے واپسی‘ کو یقینی بنایا جا سکے۔