ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری; سینٹرز کا دورانیہ بڑھا دیا

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری; سینٹرز کا دورانیہ بڑھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری،صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ بڑھا دیا گیا.
ٹریفک پولیس پنجاب کےترجمان کے مطابق شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پہلے لرننگ لائسنس بنوائیں،شہری لرننگ لائسنس کیلئے آن لائن پورٹل یا لائسنسنگ سینٹر وزٹ کریں۔42 دن کی مدت پوری ہونے کے بعد فوری ریگولر لائسنس بنوائیں۔
ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس ہونے کے بعد فوری ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کریں۔ای ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت کارڈ والے لائسنس کے برابر ہے۔شہریوں کی سہولت کے پیش نظرلائسنسنگ سینٹر کا دورانیہ بڑھا یا گیا۔
چھوٹے شہروں میں دورانیہ صبح 8 بجے سے رات 12بجے تک کر دیا گیا  جبکہ بڑے شہروں میں لائسنسنگ سینٹرز کا دورانیہ 24 گھنٹے ہے ۔
محفوظ سفر کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے.