ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان

محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  شہید محترمہ بینظیر بھٹو  کی برسی  پر  شایانِ شان طریقہ سے  ان کی یادوں کو تازہ کرنے کے لئے  سندھ میں  تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور 27 دسمبر  کو سندھ صوبہ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آج پیر کے روز سندھ حکومت کی طرف سے اعلان کر دیا گیا ہے کہ 27دسمبر کوبینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پرسندھ میں عام تعطیل ہو گی۔ 
27دسمبربروزہفتہ سندھ کے تمام سرکاری اور  نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے ,بلدیاتی کونسلوں میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔

 سروسز  اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ نے27دسمبرکوعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔ 

پاکستان  کی 11ویں اور عالم اسلام کی پہلی خاتون  وزیر اعظم  محترمہ بے نظیر بھٹو کو لندن میں 2000 اچیومنٹ سمٹ میں پلٹزر انعام یافتہ تاریخ دان ڈاکٹر ڈیوڈ ہربرٹ ڈونلڈ کی طرف سے اکیڈمی آف اچیومنٹ کا گولڈن پلیٹ ایوارڈ دیا گیا۔