طیب سیف: اسلام آباد میں سی ڈی اے کے زیر اہتمام رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا آغاز ہو گیا ہے۔ نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس اور ان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی آکشن کمیٹی کر رہی ہے۔
سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا آغاز کردیا گیا، نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس اور ان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی آکشن کمیٹی کررہی ہے۔
سہ روزہ رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی 24 دسمبر تک جناح کنونشن میں جاری رہے گی، نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔
نیلامی میں مختلف مراکز، E-11 ناردرن سٹرپ، ایگرو فارمز سمیت پیٹرول پمپ کے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے، نیلامی میں بلیو ایریا کی تعمیر شدہ دکانیں مختلف سیکٹر کے رہائشی پلاٹس بھی نیلام عام کئے جائیں گے۔
کمرشل پلاٹس پر یوایس ڈالر میں ادائیگی پر اضافی 5 فیصد رعایت بھی ملے گی، کمرشل پلاٹس کی بولی کی منظوری کے 30 دنوں کے اندر یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعایت، سرمایہ کاروں کو پہلی 25 فیصد ادائیگی کے بعد بلڈنگ پلان کی منظوری کی سہولت ملے، جبکہ 75 فیصد ادائیگی پر پلاٹ کا قبضہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔