ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 245 حادثات رپورٹ

لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 245 حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 260 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 106 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 154 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔