ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آڈیو لیکس سےپریشان عمران خان کا بڑا اقدام

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آڈیو لیکس کے  حوالے سے عمران خان پریشان ہو گئے،سابق وزیر اعظم نے اپنی رہائش گاہ کے تمام کمروں میں خفیہ آڈیو اور ویڈیو ڈیوائسز چیک کرنے کیلئے سپیشل برانچ کی ٹیم بلوا لی۔

پی ٹی آئی نے اپنے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ پر جاسوسی کے آلات کا پتہ لگانے کیلئے سرچ آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سپیشل برانچ کے اہلکار جاسوسی کے آلات کا پتہ لگانے کیلئے زمان پارک پہنچ گئے، پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ عمران خان کے گھر کی جاسوسی ہوسکتی ہے۔

 سکیورٹی اور جاسوسی کے خدشات کے پیش نظر سپیشل برانچ کی خصوصی ماہرین کی ٹیم کو طلب کیا گیا ۔