ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے 4 ایڈیشنل آئی جیز کو او ایس ڈی بنا دیا

پنجاب حکومت نے 4 ایڈیشنل آئی جیز کو او ایس ڈی بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے 4 ایڈیشنل آئی جیز کو او ایس ڈی بنا دیا، او ایس ڈی ہونیوالوں میں قائم مقام آئی جی بننے والے غلام رسول زاہد بھی شامل ہیں۔

  پنجاب حکومت نے پولیس کے چار اعلیٰ افسران کو اہم عہدوں سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا ہے، او ایس ڈی ہونیوالے افسران میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن غلام رسول زاہد، ایڈیشنل آئی جی ایسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب احسان صادق اور ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد فاروق مظہر شامل ہیں۔

غلام رسول زاہد سے قائم مقام آئی جی پولیس کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔