شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا نیا گانا جاری،سوشل میڈیا پر دھوم

Shah Rukh Khan, Deepika Padukone\'s
کیپشن: Shah Rukh Khan, Deepika Padukone's
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلمپٹھان‘ کا نیا گانا جاری کردیا گیا۔

شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گانے کی ویڈیو شیئر کی جسے کچھ ہی دیر میں لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔اس کے علاوہ ادکار جان ابراہم نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس سے قبل فلم کا پہلا گانا جاری ہونے کے بعد سے اب تک متنازع بنا ہوا ہے جس کے باعث بھارتی انتہاپسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رُخ خان کی نئی فلم پٹھان کے گیت میں ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل فلمپٹھان‘ کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی انتہا پسندوں کو شاہ رخ خان نے فلمی انداز میں کرارا جواب بھی دیا تھا۔