نوانکوٹ دلخراش واقعہ؛ بے رحم شعلوں نے کمسن بہن بھائی کی جان لے لی

 Two children dead Due to fire
کیپشن: Two children dead
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)نوناریاں چوک عمر پارک میں گھر پر آتشزدگی ، بے رحم شعلوں نے دو معصوم بہن بھائی کی جان لے لی، تین سالہ بچی زخمی، بچوں کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔

عمر پارک نوناریاں چوک میں 2 معصوم بچے بے رحم آگ کے شعلوں کی نذر ہو گئے۔ گھر پر والدین کی عدم موجودگی میں ڈیپ فریزر سے شارٹ سرکٹ ہوا، جس سے قریب پڑے بستر کو آگ لگی۔ اور پورے کمرے میں پھیل گئی۔ تین کمسن بہن بھائی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

محلہ داروں نے ریسکیو کے آنے سے قبل بچوں کو گھر سے نکالا -- عبیداللہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک سالہ زہرہ نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑا،آتشزدگی کے واقعے میں جھلسنے والی تین سالہ صفیحہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer