حریم شاہ کی خاوند کیساتھ بھارتی گانے پر نئی رومانوی ویڈیو

Hareem Shah new video viral
کیپشن: Hareem Shah
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ کسی سیاسی شخصیات یا کسی دوست کے ساتھ موجود ہیں،حریم شاہ کی نئی سامنے آنے والی زیادہ تر ویڈیوز اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ ہیں، ٹک ٹاک سٹار نے ایک اور نئی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی جس کو اب تک 8 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  ٹک ٹاک ذریعے اپنی پہچان بنانے والی حریم شاہ کی آئے روز نئی ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں،معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، انسٹاگرام اکاؤئٹ پر حریم شاہ نے ایک اور نئی ویڈیو  اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہیں اور پیار سے بلال شاہ کی طرف دیکھتے اپنا سر شوہر کی ٹانگ پر رکھ دیتی ہیں۔

شیئر کی گئی اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بالی ووڈ کی فلم'پلان' کا گانا' پیار آیاپیار آیا' چل رہا ہے، اداکارہ حریم شاہ کی اس ویڈیو کو اب تک 8 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ  کی اپنے شوہر کے ہمراہ متنازع ویڈیوز  منظر عام پر آئی تھی جسے دیکھ کر صارفین آگ بگولہ ہوگئےتھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer