اکثر افراد کی سالگرہ جولائی سے ستمبر کے درمیان کیوں ہوتی ہے؟ دلچسپ حقائق

Neonatal in Hospital
کیپشن: Neonatal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: یورپ اورامریکا میں  اکثر افراد کی سالگرہ جولائی سے ستمبر کے درمیان ہوتی ہے۔ کیا یہ ایک دلچسپ اتفاق ہے جی نہیں ۔یہ کوئی اتفاق نہیں، درحقیقت صرف امریکا میں ہی دسمبر میں حاملہ خواتین کی شرح میں 9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آتا ہے ۔
امریکا میں 1994 سے 2014 تک بچوں کی پیدائش کے اعداد و شمار کی مدد سے ایک نقشہ تیار کیا گیا تو معلوم ہوا کہ لوگوں میں سب سے عام سالگرہ کا دن 9 ستمبر تھا جبکہ دوسرے نمبر پر 19 ستمبر تھا۔اب سائنس نے اس حوالے سے مزید دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر حمل سرد موسم میں ٹھہرتا ہے تو بچوں کی پیدائش گرم مہینوں میں ہوتی ہے اور اس وقت وسائل زیادہ آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں ۔تاہم سرد مہینوں اور حمل کے درمیان کیا تعلق ہے؟ اس کا جواب  یہ ہے کہ  جب درجہ حرارت گرجاتا ہے، دن کا دورانیہ کم اور رات کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔
 اور سرد مہینوں میں مردوں کے جرسومے گرم موسم کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوتے ہیں جبکہ دن کی روشنی کا دورانیہ کم ہونے سے خواتین کا تولیدی نظام بھی زیادہ بہتر ہوجاتا ہے۔ جبکہ گرمیوں میں جرسومے کا معیار کم ہوجاتا ہے جبکہ خواتین کا نظام بھی مختلف انداز سے کام کرتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer