سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنیوالا ملزم انجام کو پہنچ گیا

accused arrested
کیپشن: Weapon show on social media file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی) سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیوز  اپ لوڈ کرنے والا گرفتار، پولیس نے ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں۔
 شادباغ پولیس کے مطابق پولیس کو درخواست موصول ہوئی کہ شادباغ میں ملزم اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے گانوں پر ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا ہے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالہادی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں بھی غازی آباد پولیس نے سوشل میڈیاپرناجائز اسلحہ کی نمائش کرنےپر    کارروائی کرتے ہوئےملزم ابوبکر کو گرفتار کیا تھا، پولیس کے مطابق ملزم  نے ناجائز اسلحہ کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں، ایس ایچ او غازی آباد مدثراللہ کا کہنا تھا کہ  ملزم کی تصاویر سامنے آنے پر فوراً  گرفتار کر لیا گیا جبکہ  ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا تھا کہ  سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرکے لوگوں کو ہراساں کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔