(جنید ریاض)پرائز بانڈ ختم کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے پرائز بانڈ تبدیل کروانے کی تاریخ میں تین ماہ کی توسیع کردی،اب صارفین چالیس ہزار، پچیس ہزار ،پندرہ ہزار اورساڑھے سات ہزارکے پرائز بانڈ 31 مارچ تک تبدیل کرواسکیں گے۔
تفصیلات کےمطابق پرائز بانڈ ختم کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔ پرائز بانڈ تبدیل کروانے کی تاریخ میں تین ماہ کی توسیع اسٹیٹ بنک کی جانب سے کی گئی ہے۔ اب صارفین چالیس ہزار، پچیس ہزار، پندرہ ہزار اور ساڑھے سات ہزار کے پرائز بانڈ 31 مارچ تک تبدیل کروا سکیں گے۔
صارفین31 مارچ تک بنک میں پرائز باونڈ جمع کروا کر پیسے اپنے اکاونٹ میں منتقل کروا سکیں گے۔ بنک پرائز بانڈ تبدیل کرکے پیسے صارف کے اکاونٹ میں منتقل کرے گا۔
صارفین پرائز بانڈ تبدیل کروانے کے بعد پیسے اپنے اکاونٹ سے نکلوا سکیں گے۔ 31 مارچ کے بعد چالیس، پچیس اور ساڑھے سات ہزار روپے کا پرائز باونڈ کارآمد نہیں رہیں گے۔اس سے قبل پرائز بانڈ تبدیل کروانے کی تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی تھی۔