ایپل والٹ، آئی فون صارفین کی موجیں، ائیر پورٹس پرسکیورٹی چیک کی ضرورت نہیں

good news for iPhone User
کیپشن: iPhone User
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا کی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن ( TSA) نے کہا ہے کہ آئندہ سال سے آئی فون صارفین کے لئے محض ایپل والٹ کی شناخت کافی ہے۔
 فروری 2022 سے امریکا کے دو ائیر پورٹس پر ایپل والٹ اور آئی فون رکھنے والے صارفین کو ائیر پورٹ  سکیورٹی کے لمبے چوڑےجھنجٹ سے نہیں گذرنا پڑے گا اور محض اپنا ایپل والٹ دکھا کر ترجیحی بنیادوں پر بورڈنگ حاصل کرسکیں گے۔  TSAنے مئی 2022 تک امریکا کے مزید دوائرپورٹس پر یہ سہولت فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-22/news-1640165829-6063.jpg
یاد رہے اس سے قبل
API Response:

">TSA اسٹاف مسافر کی شناختی کارڈ یا کسی دیگر دستاویز جس پر اس کی تصویر چسپاں ہو چیک کرتا ہے اور جس پرواز پر اس نے سفر کرنا ہو اس کا ڈاکیومنٹ چیک کرتا ہے۔ لیکن اس سہولت کے بعد اب مسافر صرف اپنا ایپل والٹ مشین پر چیک کرائے گا اور اسے جانے دیا جائے گا۔ اس کے لئے اب اسے محض این ایف سی ریڈر یا کیوآر کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2021-12-22/news-1640165826-3953.jpg
ایپل نے جون میں اپنے ڈیجیٹل والٹ میں متعدد شناختی کارڈز اور ڈرائیور لائسنس کے اندراج کا اعلان کیا تھا۔ جسےاب مکمل کرلیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر اب ایپل والٹ کا دائرہ کار ٹی ایس اے کےبعد دوسرے سرکاری محکموں تک بھی بڑھا دیا جائے گا۔ یہی نہیں بلکہ اب آپ کے ہوٹل کے کمرے کی چابی بھی یہی ایپل والٹ ہوگا، حیات ریجنسی ہوٹلز  نے اس ضمن میں ایپل سے معاہدہ کرلیا ہے۔ 

API Response: