شہر میں ٹریفک جام کےتدارک کیلئے سٹڈی کرانے کا فیصلہ

شہر میں ٹریفک جام کےتدارک کیلئے سٹڈی کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں ٹریفک جام کی سٹڈی کرانے کا فیصلہ۔ لاہور شہر کے تمام چوراہوں میں ٹریفک جام  کےخاتمے  کیلئے  سٹڈی کرائی جائے گی۔
 لاہور میں ٹریفک جام کے تدارک کیلئے سٹڈی کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لاہور شہر کے تمام چوراہوں میں ٹریفک جام کی سٹڈی کرائی جائے گی۔ محکمہ خزانہ نے ٹریفک سٹڈی کیلئے دس ملین روپے جاری کر دئیے ہیں۔ اس سٹڈی میں ٹریفک جام کا سد باب کیا جائے گا۔ سٹڈی میں ٹریفک جام کا حل بھی تجویز کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ نے پولیس کو ٹریفک جام کی سٹڈی کیلئے فنڈز منتقل کر دئیے ہیں۔