ویب ڈیسک : ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید10افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 310نئے کیسز ریکارڈکئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کردیئے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 310 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار47 ہوگئی۔جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 892ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں46 ہزار991 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.65 فیصد رہی۔