ویب ڈیسک : ٹھوکرسےبابوصابوکی جانب موٹروےپرٹریفک حادثہ، 4سے5گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق، 10سےزائدزخمی ہوگئے
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کاراج۔موٹروے ایم تھری فیض پور سے جڑانوالہ تک بند، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے ادھر لاہورمیں ٹھوکرسےبابوصابوکی جانب موٹروےپرٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 4سے5گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں 3افراد کےجاں بحق، 10سےزائدزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
گاڑیوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کٹننگ ٹول کی مدد سے نکالا گیا،جس کے بعد زخميوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس سے قبل، 30 نومبر کو بھی شیخوپورہ میں ایم2 کالاشاہ کاکو پر دھند کے باعث 30 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 20 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔